اہم خبریں

سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )سیاست کارکنان پر زیرِحراست تشدد اور قتل سمیت امپورٹڈ سرکار کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف کے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے روابط کا سلسلہ جاری ،مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کا تشدد کیخلاف اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر ایلس جِل ایڈورڈز کو خط لکھ دیا۔عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کے حملے، کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور ان پر زیرِ حراست تشدد سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفصیلات بھجوا دیں ۔ظلِ شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، عمران خان کے گھر میں توڑ پھوڑ اور ڈاکٹر امجد نیازی پر تشدد کے مناظر بھی بھجوا دیے۔

متعلقہ خبریں