اہم خبریں

رمضان المبارک کے ماہ مبارک میں وہ طریقےجن کو اپنانے سے کھانا ضائع ہو نے سے بچایا جاسکتا ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اپنا ایک وقت کا کھانا بچ جانے کے بعد اسے پھیکنے یا ضائع کرنے کے بجائے جمادیں تاکہ وہ بعد میں کام آسکے، یا اس کھانے کو کسی اور کو دیدیں تاکہ آپ کے زریعے سے کسی کا پیٹ بھر سکے۔اپنی افطار میں بچا ہوا کھانا، چاول، مرغی یا گوشت جیسی چیزیں باآسانی جمائی جاسکتی ہیں اور ان کا بعد میں استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس رمضان اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں اور افطار کا سامان اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھیجیں۔بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبے کا کھانا یا منجمد کھانا صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا اور اس میں وٹامنز موجود نہیں ہوتے درحقیقت اس میں کوئی صداقت نہیں، یہ کھانا اتنا ہی فائدہ مند اور مفید ہوتا ہے جتنا کہ باقی پکوان اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کھانا بننے کے فوری بعد جما دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں شامل وٹامنز محفوظ رہتے ہیں۔ ڈبہ کا کھانا جس میں پھل، گوشت وغیرہ شامل ہیں با آسانی دستیاب ہوجاتے ہیں۔اگر آپ کے گھر میں روزانہ افطار بنایا جاتا ہے تو اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ جو کھانا آپ کی افطاری میں بچتا ہے اور آپ نے اس کو جما دیا ہے، تو اس کھانے کو آپ کسی اور دن کی افطاری میں استعمال کرسکتے ہیں۔ روزے سے فارغ ہوکر کھانے پینے کا سامان خریدیں تاکہ اتنا ہی خریدا جائے جتنا استعمال کرنا ہو۔اپنے بچے ہوئے کھانے کو استعمال کرنے کے لیے کھانے کی آن لائن ترکیب ڈھونڈے جس سے آپ کا کھانا ضائع نہ ہو اور اپنے بچے ہوئے کھانے کو باآسانی اور ایک نئے طریقے سے بخوبی بنایا جاسکے۔ آپ کو رمضان کے لیے جو کچھ لینا ہے اس کی ایک فہرست بنالی جائے جس کے بعد آپ ایسا کچھ نہ خریدیں جس سے کھانا ضائع ہو۔پیاز، لہسن اور آلو کے علاوہ باقی سبزیوں کو فریج میں رکھنا چاہیے البتہ پھلوں میں کیلے کو فریج سے باہر اور باقی پھلوں سے دور رکھنا چاہیے۔ہے۔

متعلقہ خبریں