اہم خبریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے،شہریوں میں خو ف وہراس

لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔جمعرات کو پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکے فیصل آباد، سرگودھا، بھلوال، چنیوٹ اور پھالیہ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زمین لرزنے کے بعد لوگوں کی دل بھی دھڑک گئے اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں منگل کی شب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔دو روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں