اہم خبریں

پی ٹی آئی نے امریکا کی ایک اور لابنگ فرم سے معاہدہ کیا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں کھوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم سے معاہدہ کیا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی، پی ٹی آئی پاکستان کے امریکا سے تعلقات داؤ پر لگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے لابنگ کمپنیز کی خدمات لے رہےہیں، عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹرشیری رحمان کا کہنا تھا کہ’پرائےکنسلٹنٹ‘ کیساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے، ”سازشی سائفر“میں ناکامی کے بعد اب زور وشور سے ڈالرز میں اثرو رسوخ خریدا جا رہا، یہ فرم پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکی ”ڈسیشن میکرز“ کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی۔

متعلقہ خبریں