اہم خبریں

لاہور میں طلبا و طالبات کیلیے میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کا سفر مفت

لاہور (اے بی این نیوز ) پنجاب کی نگراں صوبائی حکومت نے یونیفارم میں طلبا و طالبات کیلیے میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کا سفر مفت کردیا گیا۔ نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا9واں اجلاس ہوا۔ جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس پر سفر کرنے والے طلبا کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نگراں صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ یونیفارم میں طلبا و طالبات کو اورنج لائن میٹروٹرین اور میٹروبس پرمفت سفرکی سہولت ہوگی۔ اجلاس کے دوران محسن نقوی نے سرکاری دفاتر میں بجلی کیاستعمال شدہ یونٹس میں کمی لانیکی ہدایت کی۔ اس موقر پر پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ 2020 کے تحت 7 نیشنل پارکس کی توثیق کی گئی۔

متعلقہ خبریں