اہم خبریں

حکومت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، تسنیم احمد قریشی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک  )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت صنعت و پیداوار تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت میں خدمات انجام دینے والے مسیحی برادری کے ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں اقلیتوں کا کردار لائق تحسین ہے اور پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں اقلیتی برادری فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں