خود ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ، جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کی تنقید

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے کہا کہ لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نےپی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیئے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے۔