پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات، استعفوں کے منظوری کا اقدام واپس لینے کی استدعا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )ملک عامر ڈوگر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات،پی ٹی آئی کے وفد کی استعفوں منظوری کے اقدام کو واپس لینے کی استدعا،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قانون و آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کر چکا ہوں، میں نے بار بار خطوط ارسال کیے اس کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی ممبر حاضر نہیں ہوا،اسد قیصر اور عامر ڈوگر کی سربراہی میں آنے والے وفد کے بعد استعفے قبول کرنے کا پراسز شروع کر دیا تھا،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں آنے والے وفد نے استعفے منظور کرنی کی استدعا کی تھی،میں آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کا پابند ہوں۔