اہم خبریں

عوام بتائیں کبھی زرداری کوملکی مسائل کے حل کیلئے بھی شہباز اور شجاعت سے ملتے دیکھا ہے؟ علی زیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیراورپی ٹی آئی رہنماعلی زیدی نے شریک چیئرمین پی پی پی پی آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام بتائیں کبھی انہوں نے زرداری کو ملکی مسائل کے حل کیلئے بھی شہباز اور شجاعت سے ملتے دیکھا ہے؟ سندھ میں آج بھی لوگ بے سروسامان ہیں ،تفصیلات کے مطابق اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ زرداری سندھ میں سیلاب کے وقت پر تعیش اسپتال میں چھپ گیا ، عوام بتائیں کبھی آپ نے زرداری کو ملکی مسائل کے حل کیلئے شہباز اور شجاعت سے ملتے دیکھا ہے؟ سندھ میں آج بھی لوگ بے سروسامان ہیں ، آصف زرداری لاہور میں ضمیروں کی بولیاں لگا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں