الیکشن 90 روز کی حد میں تبدیلی کے خواہشمند ترمیم لےآئیں،شبلی فراز

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی پنجاب اور خیبرپختون خوا میں ضمنی الیکشن کی تاریخ دے چکے ہیں، نوے دن کی حد میں تبدیلی چاہنے والے آئین میں ترمیم لے آئیں۔پنجاب اور خیبرپختون خوا میں الیکشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ کپتان کے کھلاڑیوں کی خواہش ہے کہ ضمنی انتخابات صدر ڈاکٹر عارف علوی کی دی گئی تاریخ کے مطابق 19 اپریل کو کرائے جائیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ آئین پرعمل درآمد کرکے انتخابات کروائے جائیں، اگر کوئی نوے دن کی انتخابات کی حد میں تبدیلی چاہتا ہے تو اسمبلی میں ترامیم کروالے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جونیئر جج پر تنقید کی تو ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا جبکہ دوسری طرف مریم نواز عدالت کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔