الیکشن کروانے کےلیے تیار ہیں،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب بھی الیکشن کی تاریخ آتی ہے ہم الیکشن کروانے کےلیے تیار ہیں۔جمعہ کو کلمہ چوک انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر پی ٹی آئی جب احتجاج کررہی تھی تو اس وقت پی ایس ایل ٹیمیں لاہور پہنچ رہی تھی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کو دیکھنا ہے، دن میں لاہور کی ٹریفک کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔پی ایس ایل اخراجات سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کابینہ پی ایس ایل اخراجات کی منظوری دینے کےلیے تیارنہیں، ہم نے قانون سازی نہیں کی ، پچھلے سال 60کروڑروپے سیکیورٹی اورلائٹس پر خرچ ہوا تھا۔