اہم خبریں

رولز کے مطابق ایک اجلاس چل رہا ہو تو گورنر اجلاس نہیں بلا سکتا، سبطین خان

لاہور( نیوز ڈیسک )سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ رولز کے مطابق ایک اجلاس چل رہا ہو تو گورنر اجلاس نہیں بلا سکتا، پی ڈی ایم عوام میں جانے سے بھاگ رہی ہے۔ گورنر پنجاب کا خط ہی متنازع ہے تو وہ ایوان وزیر اعلیٰ کو کیسے بند کر سکتے ہیں۔زمان پارک میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی بڑی جماعت ہے، ق لیگ ہماری اتحادی ہے۔سبطین خان کا کہنا تھا کہ کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا اس وجہ سے اسمبلی سیکرٹریٹ کے لوگ 9، 10 بجے تک بیٹھے ہوتے ہیں، پرویز الٰہی اور ہم نے اکٹھے چلنا ہے، کوئی ابہام نہیں ہے، پی ڈی ایم 13 جماعتیں ساتھ چل سکتی ہیں تو ہم دو جماعتیں کیوں نہیں چل سکتیں۔قبل ازیں سپیکر سبطین خان نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا پنجاب اسمبلی کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں