کھیتران کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی، خواجہ سعد رفیق

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کھیتران کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماء سعد رفیق نے کہا کہ طاقتور پیشہ ور قاتل سردار کے خلاف مظلوم عورت کی آہ و بکا پر ریاست کو بروقت حرکت میں آنا چاہیے تھا،مجرم اور اس کے سہولت کار روزانہ خصوصی عدالتی سماعت اور فوری فیصلہ کے حقدار ہیں، مظلوم کی پکار سنی جائے۔