اہم خبریں

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کا عزم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایکسپورٹرز کے مسائل کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایکسپورٹرز کے مسائل سے متعلق ملاقات مفید رہی جن میں درآمدات اور ایل سیز وغیرہ کے موضوع پر کچھ اصولی فیصلے کیے گئے۔

متعلقہ خبریں