اہم خبریں

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے پولان گوادر ٹرانسمیشن لائن کو فعال کر دیا،وفاقی وزیر خرم دستگیر خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے پولان گوادر ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کا 29 کلو میٹر حصہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ، اس منصوبے سے گوادر ریجن کو ایران سے مزید 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی ہو گی۔منگل کو ترجمان این ٹی ڈی سی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منصوبے سے مکران اور گوادر ڈویژن میں بجلی کی فراہمی میں بہتری اور لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی اور اس سے گوادر میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان کی ہدایات کے مطابق این ٹی ڈی سی نے مقررہ مدت میں مذکورہ منصوبہ مکمل کیا اور کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد ٹرانسمیشن لائن کو فعال کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے این ٹی ڈی سی حکام کو منصوبے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں