اہم خبریں

کراچی پولیس آفس پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی(را)کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

کراچی(اے بی این نیوز)کراچی پولیس آفس پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی(را)کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے،کے پی او حملہ ملک دشمن مختلف جماعتوں کی مشترکہ کارروائی کے بھی شواہد ملے ہیں، حملہ آوروں کی خود کش جیکٹس اور کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ میں مماثلت ہے، دونوں حملوں میں خودکش جیکٹس مکینیکل سسٹم کے تحت تیار کی گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقاتی ذرائع کے مطابق حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں، کے پی او پر حملہ، ملک دشمن مختلف جماعتوں کی مشترکہ کارروائی کے بھی شواہد ملنے لگے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی او حملہ اور کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹس میں مماثلت ہے، دونوں حملوں کی خودکش جیکٹس مکینیکل سسٹم کے تحت تیار کی گئی تھی، دونوں حملوں میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹس میں ڈیٹو نیٹنگ سسٹم بھی ایک جیسا پایا گیا ہے،دونوں حملوں میں کمرشل میڈ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے، کے پی او حملے میں ملنے والی جیکٹس سے برآمد دھماکہ خیرز مواد آر ڈی ایکس ہونے کا شبہ ہے،تاہم دھماکے خیز مواد آر ڈی ایکس ہے یا نہیں اسکی تصدیق کمیائی تجزیے میں ہوجائے گی،کے پی او حملے میں ناکارہ بنائی جانے والی دونوں جیکٹس کا مجموعی وزن6 سے 7 کلو کے درمیان تھا،یونیورسٹی حملے میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ملوث تھی جبکہ کے پی او حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ شواہد اور تحقیق سے ثابت ہورہا ہے کہ منصوبہ بندی علیحدگی پسندتنظیم کی تھی ، افرادی قوت تحریک طالبان پاکستان کی اور بارود( را)نے فراہم کیا۔

متعلقہ خبریں