اہم خبریں

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پرامن تحریک ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس پارٹی دفترمیں منعقد ہوا،صدروسطی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کی صدارت کی ،شیخ امتیاز محمود نے شرکاء کو جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جیل بھرو تحریک کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جیل بھرو تحریک کے آغاز کے موقع پر گرفتاریاں دینے والے سینیئر رہنماؤں اور کارکنوں کے اعزاز میں پارٹی دفتر میں تقریب منعقد ہوگی،ڈاکٹر یاسمین راشد گرفتاریاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ چیرنگ کراس پہنچیں گی ،اجلاس سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری سے جیلیں کم پڑگئی تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پرامن تحریک ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر پرامن احتجاج کیا ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے احتجاج کا پرامن حق ہمارا کوئی بھی چھین نہیں سکتاگرفتاریاں ہراساں کرنے جھوٹے مقدمات اور جیلوں سے حکمران ہمیں ڈرا نہیں سکتے اجلاس میں عندلیب عباس ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی شیخ امتیاز محمود زبیر نیازی نعیم الحق شھنیلاعلی آمنہ جنجوعہ ڈاکٹر نوشین حامد، شنیلا روت، رخسانہ نوید ،سعدیہ سہیل رانا،راجہ شکیل ،مہر واجدعظیم، احمدطلہ سعدیہ ایوب،میاں اویس انجم، رانا مدثر،شوکت بھٹی ،خالد گجر اور نیلم حیات کی بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں