اہم خبریں

عمران خان کی سیاست نے تحریک انصاف کو بند گلی میں پہنچا دیا ،شیری رحمٰن

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھونس دھمکی کی سیاست نے تحریک انصاف کو ایسی بند گلی میں پہنچا دیا ہے جہاں ان کے پاس سیاسی آپشنز ہی ختم ہو چکے ہیں،تحریک انصاف کے ارکان بھی عمران خان کے فیصلے سے نا خوش ہیں۔پیر کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پارلیمانی جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی ڈائیلاگ پر، جب آپ جمہوری اور آئینی سیاست کے بجائے فسطاعیت کی سیاست کریں گے تو یہی انجام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اتحادیوں کے بیچ اختلافات اب سب کے سامنے آگئے ہیں ، تحریک انصاف کے ارکان بھی عمران خان کے فیصلے سے نا خوش ہیں۔ اس کا مطلب ہے اسمبلی توڑنے کی خواہش صرف ایک ہی شخص کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں غلام اسحاق خان اور ڈکٹیٹروں نے اسمبلیاں توڑی تھیں، عمران خان کی سوچ بھی ان صاحبان سے مختلف نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو اپنے سیاسی بیانیہ کیلئے کسی نہ کسی کو مورد الزام ٹھہرانا پڑتا ہے،بیرونی سازش کا بیانیہ بےنقاب ہوا تو عدم اعتماد کا الزام سابق چیف پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو غلط فہمی ہے کہ حکومت اور ادارے دبائو میں آکر ان کے مطالبے تسلیم کر لیں گے، اس بند گلی سے ان کو پارلیمان ہی نکال سکتا ہے

متعلقہ خبریں