اہم خبریں

ہاسٹل میں لڑکیوں کی خفیہ تانک جھانک کرنے والا گارڈ پکڑا گیا‎‎

الجزائر(نیوزڈیسک) ویڈیو کلپ نے یونیورسٹی ہاسٹل کے گارڈ کا اس وقت پردہ چاک کردیا جب وہ طالبات کی جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ النہار ٹی وی کی ویب سائٹ پر نشر ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’’ بلقائید 4 ‘‘ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں کام کرنے والا ایک گارڈ لڑکیوں کے باتھ رومز میں تانک جھانک کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق گارڈ یونیورسٹی کی رہائش گاہ میں لڑکیوں کی جاسوسی کر رہا تھا اور اس کا پتہ چلتے ہی فرار ہو گیا۔ وہران میں ’’ بلقائید 4 ‘‘ یونیورسٹی کی رہائش گاہ کی انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ رہائشی نگرانی کے کیمروں نے یونیورسٹی کی رہائش گاہ ’’بی ون‘‘ میں ’’خ۔ ع‘‘ نام کے گارڈ کو جاسوسی کرتے پکڑا ہے وہ ہاسٹل کی دیواروں کے باہر موجود تھا۔ہاسٹل ڈائریکٹر الزین کریمہ نے کہا یہ حرکت غیر اخلاقی، غیر پیشہ ورانہ اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہاسٹل میں کوئی غیر ملکی رجسٹرڈ نہیں تھا۔ یونیورسٹی سروسز کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس گارڈ کے خلاف تمام قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں