اہم خبریں

ملک بھرمیں24 گھنٹے کے دوران کورونا کےمزید 4کیسز رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے اور کسی مریض کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3ہزار421کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.12 فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم کورونا سے متاثرہ25 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرکے مختلف شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کے حوالے سے کراچی میں 69 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پرمثبت کیسوں کی شرح 1.45فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں 176ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح0.57فیصد جبکہ لاہور میں 803 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں