کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ایک اسٹنٹ،عوام کی فکرنہیں عمران خان کو صرف اپنی پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک ایک اسٹنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا استحکام اس وقت سب سے اہم چیز ہے، ملک کے معاشی چیلنجز اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتے ہیں، یہ گرفتاریوں کے لیے تیار نہیں ہیں، پنجاب میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عمران خان کو صرف سیاست کی پڑی ہے، ایک شخص کی انا کی وجہ سے ہمیں سنگین حالات کا سامنا ہے، عمران خان کی جیل بھرو تحریک محض بچگانہ مذاق ہے۔















