حیدرآباد(نیوز ڈیسک) حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹروے پر ٹریلر اور منی ٹرک میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے جن میں سے چند کی حالت نازک ہے، جاں بحق افراد کا تعلق کراچی کے علاقے دھوراجی سے تھا۔ زخمی ہونے والے افراد کو نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔















