اہم خبریں

عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں،راناثنا اللہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں، وہ اپنے منصب کی عزت کا پاس رکھیں، پہلے بھی عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر سے کچھ ایسے اقدامات کرائے جس کو سپریم کورٹ نے آئین شکنی قرار دیا تھا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدہ میں بدلنا افسوسناک ہے، صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں، عارف علوی الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار میں مداخلت کر رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے لکھا کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس شریک جرم ہیں، عمران خان صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں