اہم خبریں

سعودیہ میں ہونیوالی فضائی مشق اسپیئرز آف وکٹری میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی شرکت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)فضائی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2023 سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز ائیر بیس پر اختتام پذیر ہو گئیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16طیاروں پر مشتمل تھا، مشق میں پاک فضائیہ اور دوست ممالک کے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون عملے نے شرکت کی۔ائیر مارشل عبدالمعید خان نے مشق کو کامیاب بنانے پر پاک فضائیہ کے دستے کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں