کراچی(اے بی این نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملے میں بیرونی ہاتھ ہوسکتا ہے، دہشت گردوں کی تعداد 6 سے7 ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں ہے پولیس کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے، سب کو پتا ہے کون لوگ ملوث ہیں۔خیال رہے کہ کراچی میں پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا جس کے بعد شہر بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔















