اسلام آباد (اے بی این نیوز )فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی حماقت کی گئی تو معاملات حالات سے نکل جائیں گے ،فرخ حبیب کہتےہیں وزیر داخلہ اپنی فکر کریں عوام انکے وارنٹ گرفتاری لیکر پھر رہی ہے ،فواد چوہدری نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ رانا ثنااللہ زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے عمران خان کی گرفتاری کی حماقت نہیں ہو گی ورنہ معاملات ہاتھ سے نکل جائینگے،، فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثنااللہ اپنی فکر کریں ،جتنی مہنگائی اور بے روزگاری کردی ہے عوام انکے وارنٹ گرفتاری لیکر پھر رہی ہے ،عمران خان قوم کے لیڈر ہیں،انہوں نے رانا ثنااللہ اور انکے لیڈروں کی طرح کرپشن نہیں کی نہ ڈاکہ ڈالا ہے ،فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری سے بھاگ گیا ہے۔ کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے انتخابات کے شیڈول جاری کرنے کے فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن ہر طرح سے پی ڈی ایم کی مدد کر رہا ہے تاکہ انتخابات نہ ہو سکیں ۔















