ہر دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم تھامے رکھنے والے راہنما اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں،مریم نواز شریف

لاہور (اے بی این نیوز   )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے پنجاب اسمبلی کے سابق ارکان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے امور زیر غور آئے ۔۔اجلاس میں سوشل میڈیا اور یوتھ ونگز کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔ ن لیگ اعلامیے کے مطابق آئندہ اليکشن کی تياری، مسائل کی نشاندہی اور ان کے جلد از جلد حل کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم تھامے رکھنے والے راہنما اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دوہرائیں گے۔