اسلام آباد (اے بی این نیوز )سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی آڈیو لیک کا معاملہ پروزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دے دی۔ایف آئی اے میں پرویز الہی کی لیک آڈیوز کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے نے پہلے مرحلے میں آڈیوز کی فرنزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہی کی آڈیوز کو فرانزک کے لئے لاہور لیب بھجوایا جائے گا۔ فرنزک رپورٹ وزرت داخلہ کو فراہم کی جائے گی اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔۔وزیر داخلہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بھی آڈیو کی تحقیقات کااعلان کیا تھا۔















