اہم خبریں

وزیر خزانہ 50 ہزار میں مہینے کا بجٹ بنا کر دکھائیں،اراکین قومی اسمبلی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے ضمنی مالیاتی بل 2023 سینیٹ کی سفارشات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ 50 ہزار میں مہینے کا بجٹ بنا کر دیکھائیں ،زراعت کی پالیسی وہ لوگ بناتے ہیں جو ننگے پاؤں کبھی کھیت میں نہیں گئے ،ایک قوم ،ایک ریاست اور ایک پالیسی کا اصول اپنانا ہو گا جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی قادر مندوخیل نے کہا کہ کیا ڈیفنس کراچی میں لگژری بنگلوں پر ٹیکس لگایا گیا لگژری گاڑیوں پر ٹیکس لگایا جائے غریب آدمی کا خیال رکھا جائےشوکت ترین محسن لغاری اور جھگڑا کی آڈیو ٹیپ سامنے آئی جس کا مقصد پاکستان کو عالمی معاہدوں سے الگ کرنا تھا آئی ایم سے معاہدہ نہ ہوتا اور منی بجٹ نہ لایا جاتا تو ملک ادھر چلا جاتا جہاں عمران خان لے جانا چاہتا تھا ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ سابق حکومت کے حفیظ شیخ یہ معاہدہ کرکے گئے اور پھر وہ ذمہ داری شوکت ترین نے اٹھائی،اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت کم کرکے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی صدر مملکت پہلے آنکھیں بند کرکے آرڈیننس پر دستخط کرتے تھے مگر اب ایسا نہیں کرتے ہیں واضح ہوگیا ہے کہ صدر مملکت ملک کے نہیں ایک پارٹی کے صدر ہیں صوبوں کے وزرائے خزانہ کہتے ہیں ہم وفاق کو نہیں مانتے اور اس کے پیچھے عمران خان تھا انصاف کا یہ عالم ہے، عدالت اب بھی انتظار کررہی ہیں کہ ان کی ضمانت منظور کی جائےعوام پر پہلے ہی مہنگائی بم گرایا جاچکا تھا اوپر سے ایک اور ضمنی بجٹ کا بم گرا دیا گیا بتایا تو جائے کون سی پرتعیش اشیاء پر ٹیکس لگایا گیا ؟ عام استعمال کی چیزوں پر ٹیکس عائد کردیا ہے، غریب کے لئے سارے راستے ختم کردیئے گئےرمضان آرہا ہے شربت پر بھی ٹیکس لگا دیا گیاجی ڈی اے کی رکن اسمبلی سائرہ بانو نے کہا کہ شادیاں بھی مہنگی کردی گئیں لوگ چھپ کر شادیاں کریں دو سال بعد میڈیا نکال لے گا میں نے وزیر خزانہ سے پوچھنا تھا کہ پچاس ہزار میں گھر کا بجٹ بنا کے دیں آپ یہاں آکر بھاشن دیتے ہیں کہ مشکل فیصلے کرنے ہیں عوام کو سادگی کا سبق دیتے ہیں بلاول صاحب کو دعوت دیتی ہوں سندھ سے مہنگائی مارچ شروع کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں ایم کیو ایم کو بھی مشورہ دیتی ہوں مہاجر عوام کے حقوق کیلئے نکلیں لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت سنبھلنے والی تھی تو سیلاب آگیا اس وقت تو ہم یہاں پر تقریبات کررہے تھے اب آئین کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں کیا ہمیں بنیادی حقوق مل رہے ہیں گوروں سے تو آزادی حاصل کرلی اب کس سے آزادی حاصل کریں میٹھے مشروبات پر ٹیکس لگایا گیا میٹھے کی بجائے کھڑوے مشروب پر ٹیکس لگا لیں شہداد کوٹ میں چار خود کشیاں ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ بھائی نے پیغام بھیجا کہ دعا کرو میں مرجاوں اب تو عزتیں بھی نیلام ہورہی ہیں کوئی لائحہ عمل دیں کہ کب تک مشکل حالات رہیں گے رکن اسمبلی افضل ڈھانڈلہ نے کہا کہ اجتماعی رویے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ستر سال سے ہم نازک موڑ کو کراس نہیں کر سکے جو بھی نیا وزیر خزانہ آتا ہے تو ڈر لگتا ہے کہ کون سا ایجںدا لے کر آیا ہے ہر وزیر خزانہ بجٹ پیش کرنے پر کہتا ہے کہ یہ بجٹ غریبوں کے لیے نہیں اس کا اثر امیروں پر ہوگا حالانکہ بجٹ میں مشکلات غریب کے لئے بڑھتی ہی رہتی ہے ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ زراعت کی پالیسی انجینیر بناتا ہے اور غریب کی پالیسیز امیر بناتے ہیں اگر ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو زراعت کو فروغ دینا ہوگا زراعت کی پالیسیاں بنانے والے کبھی کھیت میں نہیں گئے بیوروکریٹس اور ججوں کے گھروں میں دس دس گاڑیاں ہیں لیکن ملک کی حالت بدتر ہو رہی ہے ملک کو ڈیفالٹ ہونے دیں ہم بھی غریب بنیں گے اس نظام زر کو زمین بوس ہونے دیں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ غریب آدمی کی زندگی مشکل میں ہےحکومت اور اپوزیشن والے اراکین نے جانا عوام کے پاس ہی ہےاپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے کورم کے نام پر پورے ایوان کو بلیک میل کرتے ہیں مہنگائی سے چھٹکارا پانے کے لیے شرح کے طریقے پر چل پڑی تو چھٹکارا حاصل ہو جائے گا شام کو چھ بجے بازار بند کر دینے چاہیےنظام محمدی ص کو ہم نے نظر انداز کر دیا ہےپورے یورپ میں مغرب کے بعد کوئی شاپنگ سینٹر نہیں کھلا ہوا ہوتا اٹھارہ سو سی سی سے زائد گاڑیوں پر پابندی کیوں نہیں لگاتےآئیں آپ لوگ بھی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہماری ڈائریکشن غلط ہےبیوروکریٹس کی مراعات دیکھیں ہر آدمی کے پاس چھ سے سات گاڑیاں ہیں صرف طاقتور لوگوں کے لئے مراعات ہیں باقی کسی کے لئے نہیں ہیں رات کو مارکیٹیں وقت پر بند کریں خدارا اس طرف آ جائیں۔

متعلقہ خبریں