اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے ضلع لکی مروت خیبر پختونخوا کےپولیس تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں وزیراعظم کے مشیر نے حملے میں چار شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ۔ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے خلاف سازشوں کے بجائے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دے۔