اہم خبریں

چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب بھر کے طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی ہے کیونکہ صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلاتSummer Vacations کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ شدید گرمی کی لہر اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں 22 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ 24 اگست سے شروع کی جائیں گی۔ اس اعلان کے بعد لاکھوں طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ والدین نے بھی حکومتی فیصلے کو بروقت اقدام قرار دیا ہے۔

قرعہ اندازی 15 مئی کو، جا نئے کون سے والے بانڈ کی

حالیہ دنوں میں پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا جس کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد اسکول اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی تھی، تاہم اب مکمل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں