اہم خبریں

عیدالاضحیٰ کب ہو گی ، متوقع تاریخ سامنے آگئی،جا نئے تفصیلات

پاکستان میں عیدالاضحیٰ EidUlAdhaکے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، جہاں ماہرین فلکیات اور سپارکو کی جانب سے ذوالحج کے چاند کے بارے میں پیشگوئی جاری کردی گئی ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17 مئی کی شام نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

سپارکو کے مطابق ذوالحج کا نیا چاند 17 مئی کو رات ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔ فلکیاتی حساب کے مطابق اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جو رویت کیلئے موزوں سمجھی جاتی ہے۔
عوام میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آنے کے بعد قربانی، مویشی منڈیوں اور سفری تیاریوں سے متعلق سرگرمیوں میں بھی تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پنکی گرفتار،پولیس کی جانب سے پروٹوکول میں عدالت پیش،نیٹ ورک بے نقاب،اہم انکشافات،جا نئے تفصیل

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان روایتی شہادتوں اور ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جہاں مختلف شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ہر سال کی طرح اس بار بھی عوام کی نظریں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ اعلان پر مرکوز ہیں، کیونکہ حتمی فیصلہ مذہبی اور شرعی شہادتوں کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں