اہم خبریں

پی ٹی آئی ایم این اے کی سائیکل پر پارلیمنٹ آمد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، وہیں سیاسی حلقوں میں بھی حکومت پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی احتجاجاً سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی جب سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو وہاں موجود میڈیا نمائندوں نے ان سے گفتگو کی۔ اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، حکومت صرف اپنا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

اقبال آفریدی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم اور جبر کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو اس کا اثر صرف گاڑی چلانے والوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ ٹرانسپورٹ کرایوں، سبزیوں، دالوں، آٹے، چینی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا پر بھی پڑتا ہے۔ اس طرح مہنگائی کی ایک نئی لہر جنم لیتی ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان غریب اور متوسط طبقے کو ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ عوام کو ریلیف دیتی، لیکن اس کے برعکس عام شہریوں کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں