اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خزانہ نے مئی کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن جلد ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی۔
مزید پڑھیں۔سپارکو نے ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کردی















