اہم خبریں

پا کستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا

پا کستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستانGilgit Baltistan Elections اسمبلی انتخابات 2026 کیلئے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی PTI کی جانب سے مختلف حلقوں کیلئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کے نام درج ذیل ہیں:جی بی اے 1 گلگت 1 سے محمد الیاس صدیقی، جی بی اے 2 گلگت 2 سے عتیق پیرزادہ اور جی بی اے 3 گلگت 3 سے سید سہیل عباس تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

جی بی اے 4 نگر 1 سے ذوالفقار علی بہشتی، جی بی اے 5 نگر 2 سے ریاض اکبر جبکہ جی بی اے 6 ہنزہ سے نائیک نام کریم کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح جی بی اے 7 سکردو 1 سے راجہ محمد زکریا خان مقپون، جی بی اے 8 سکردو 2 سے محمد کاظم میثم، جی بی اے 9 سکردو 3 سے وزیر اظہر مہدی اور جی بی اے 10 سکردو 4 سے ڈاکٹر محمد شریف تحریک انصاف کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے اہم اعلان کر دیا

جی بی اے 11 کھرمنگ سے سید محسن زیدی، جی بی اے 12 شگر سے ایڈووکیٹ محمد حسن شگری جبکہ جی بی اے 13 استور 1 سے شاہدہ کو پارٹی کا آفیشل ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔دیامر کے حلقوں میں جی بی اے 15 دیامر 1 سے نوشاد عالم، جی بی اے 16 دیامر 2 سے سید عابد اقبال، جی بی اے 17 دیامر 3 سے حاجی کامان اور جی بی اے 18 دیامر 4 سے ایوب قریشی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

غذر کے حلقوں میں جی بی اے 19 غذر 1 سے شیر عظیم خان، جی بی اے 20 غذر 2 سے ندیم رفیق اور جی بی اے 21 غذر 3 سے راجہ جہانزیب کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔گانچھے کے حلقوں میں جی بی اے 22 گانچھے 1 سے محمد اختر خان، جی بی اے 23 گانچھے 2 سے عبد الرحیم جبکہ جی بی اے 24 گانچھے 3 سے صداقت حسین تحریک انصاف کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف گلگت بلتستان میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی اور عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور شفاف طرز حکمرانی کو اپنی انتخابی مہم کا محور بنائے گی۔

متعلقہ خبریں