اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، تیمور سلیم جھگڑا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )تیمور سلیم جھگڑا کی اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ ‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر نے ترقیاتی بجٹ کی کمی کے باعث پنجاب حکومت کی مالی مشکلات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
پنجاب حکومت نے مالی بحران کے باعث ترقیاتی بجٹ میں 5سو ارب روپے کی بڑی کٹوتی کر دی۔ وزیر اعظم کے ہسپتالوں کی تعمیر کے اعلانات کو فنڈز نہ ہونے پر سوالیہ نشان بنا دیا۔ تونسہ میں استعمال شدہ سرنجوں کے دوبارہ استعمال سے سینکڑوں بچے ایچ آئی وی کا شکار ہو گئے۔
متاثرہ بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے دباؤ پر حکومت پیٹرولیم قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوئی۔ حکومت نے عوامی ردعمل کے خوف سے سولر نیٹ میٹرنگ پر عائد نئی لائسنسنگ شرائط واپس لی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف عوامی مسائل کو تحریری طور پر اجاگر کر کے حکومت پر دباؤ برقرار رکھے گی۔ آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام دشمن اقدامات کے خلاف بھرپور مزاحمت اور آواز بلند کی جائے گی۔
سوات سے افسوسناک خبر،جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ان کی سیاسی قوت کے باعث حکومت ڈیزل فارمولا بدلنے پر مجبور ہوئی۔ عوام کو کچلنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ موجودہ حکومت کے پاس کوئی معاشی روڈ میپ نہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے ایما پر گندم کو ڈی ریگولیٹ کیا ہے۔ گندم کی خریداری کے لیے نامزد کردہ نجی کمپنیاں تاحال فعال نہیں ہو سکیں۔
مارکیٹ میں گندم کے نرخ تضاد کا شکار ہیں اور نجی شعبہ خریداری میں ناکام رہا ہے۔ گندم کی خریداری کے لیے 11خفیہ کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ پنجاب سے گندم کی فراہمی میں رکاوٹ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور سنگین ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خیبر پختونخوا میں گندم کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں