اہم خبریں

توانائی اصلاحات سے سستی بجلی اور معاشی بہتری کی امید، آئی پی پیز سے متعلق بڑا حکومتی مؤقف سامنے آگیا

توانائی Energy کے شعبے میں بڑے فیصلوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن Owais Leghari نے کہا ہے کہ ملک کے لیے توانائی سیکٹر Electricity Pricesمیں اصلاحات ناگزیر ہیں، کیونکہ اسی سے معیشت کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا اور پورے نظام کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق وہی ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا ہے جو اپنی توانائی کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق لاتا ہے، تاکہ صنعت اور معیشت مسابقت کے قابل رہیں۔

اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے بجلی پیدا کرنے والے نجی منصوبوں یعنی آئی پی پیز کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کر دی ہے اور اب ریاست براہِ راست کاروباری سرگرمیوں سے نکل رہی ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں مزید 10 ہزار میگاواٹ کے نئے آئی پی پیز منصوبوں کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ اب اس بات پر ہے کہ صنعتی اور زرعی شعبوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں فرق کیا جائے تاکہ پیداوار بڑھائی جا سکے اور معیشت کو سہارا ملے۔

متعلقہ خبریں