اہم خبریں

سوات کی فضا سوگوار،خبر غم آگئی،جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا

سوات کے علاقے گناجیر اڈوں میں بارات میں شامل ایک گاڑی خوفناک حادثے Swat Accidentکا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیںRoad Accident ، جس سے علاقے میں گہرے صدمے کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر منگلور اور سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، تیل سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت بارے

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ گاڑی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، جس نے حادثے کی شدت میں اضافہ کیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، اور مقامی افراد کی بڑی تعداد امدادی کارروائیوں میں شریک رہی۔ انتظامیہ نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں