وزیرِاعظم Shehbaz Sharifنے معرکۂ حق Maarka-e-Haqکو پاکستان کی قومی غیرت، خودداری اور عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ربِ ذوالجلال کے حضور سجدۂ شکر کا مقام ہے جس نے پاکستان کا وقار اقوامِ عالم میں مزید بلند کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانیوں کی بدولت ملک کو عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام حاصل ہوا، جبکہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس دھرتی کی آبیاری کی جسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔معرکۂ حق کی تاریخی فتح، پاکستان کا سر فخر سے بلند، یومِ معرکۂ حق ہر سال منانے کا اعلان کر دیا
وزیرِاعظم کے مطابق معرکۂ حق کے دوران دشمن کی جانب سے کی گئی بلاجواز جارحیت کا پاک افواج نے انتہائی دندان شکن اور فیصلہ کن جواب دیا، جس نے دشمن کے دفاعی دعوؤں کو خاک میں ملا دیا۔ فضائیہ کے شاہینوں اور بحریہ کے جوانوں کی کارروائیوں کو انہوں نے تاریخی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں شہری آبادی اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر کشیدگی پیدا کی، تاہم پاکستان نے ہمیشہ صبر اور ضبط کا دامن تھامے رکھا اور عالمی سطح پر شفاف تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔
ایران امریکہ کے درمیان ڈیڈ لاک ٹوٹ گیا، سفارتی عمل متحرک
وزیرِاعظم نے 10 مئی کو ہر سال یومِ معرکۂ حق کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی تاریخ کی ایک شاندار عسکری کامیابی ہے جسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔انہوں نے فیلڈ مارشل کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دانشمندانہ حکمت عملی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، جبکہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیرِاعظم نے 24 کروڑ عوام کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکل وقت میں اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔سفارتی سطح پر تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی، چین اور دیگر دوست ممالک نے مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے امریکی صدر سمیت عالمی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے امن کے قیام میں کردار ادا کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد فراہم کی۔















