اہم خبریں

ایران کا دوٹوک مؤقف، کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے جھکنے سے انکار

ایران Iranکے صدر Masoud Pezeshkianنے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ ملک کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گا اور قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب ہرگز سرنڈر کرنا یا پیچھے ہٹنا نہیں ہوتا بلکہ اس کا مقصد عوام کے حقوق اور ان کے مفادات کا تحفظ ہے۔
اپ ڈیٹ آگئی،سونا سستا ہو گیا،جا نئے فی تولہ نئی قیمت

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی عزت کے ساتھ آگے بڑھے گا اور ہر ایسے عمل کی مخالفت کرے گا جس سے عوام کے حقوق متاثر ہوں۔ان کے مطابق ملک کی پالیسی واضح ہے کہ بات چیت ہمیشہ باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر ہوگی، نہ کہ دباؤ یا طاقت کے ذریعے۔

متعلقہ خبریں