اسلام آباد میں معرکۂ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف Shehbaz Sharifنے واضح اور دوٹوک پیغام دیتےPakistan PM ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر ردعمل National Securityدینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی بھی ملک یا قوت پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت اور پاکستان کی قومی یکجہتی کا مظہر تھا، جس میں قوم، افواجِ پاکستان اور تمام اداروں نے مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ ان کے مطابق یہ دن شکر، عزم اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں دشمن کی بلا اشتعال کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دیا اور یہ ثابت کیا کہ پاکستانی قوم امن پسند ضرور ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی۔
پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا انجام انتہائی خطرناک ہوگا، مسلح افواج کا دوٹوک پیغام
شہباز شریف نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ملک کی سلامتی کی ضمانت ہیں، جنہوں نے فولادی دیوار بن کر وطن کا دفاع کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مربوط حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان اب ایک مضبوط دفاعی حیثیت رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور مؤثر ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہر سطح پر تیاری مکمل ہے۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے اور پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔















