اہم خبریں

امریکہ ایران جنگ،تین دن اہم، اختیارات ٹرمپ کے ہاتھ سے نکل جائیں گے،جا نئے تفصیل

امریکا میں ایران جنگ سے(     Trump Iran War   ) متعلق بڑا سیاسی دباؤ سامنے آ گیا ہے، کیونکہ صدر ٹرمپ(     Donald Trump ) کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 60 دن کی آئینی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، جس کے بعد مزید عسکری کارروائی یا جنگی پالیسی کیلئے کانگریس کی منظوری ناگزیر ہو سکتی ہے۔

ریپبلکن پارٹی کے اندر بھی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ کچھ رہنما ایران کے خلاف سخت مؤقف اور فوری اقدامات کے حامی ہیں، جبکہ دیگر ارکان ممکنہ جنگ کے نتائج، معاشی دباؤ اور مشرق وسطیٰ میں مزید عدم استحکام پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔ اگر کانگریس کی منظوری درکار ہوئی تو صدر ٹرمپ کیلئے سیاسی چیلنج مزید بڑھ سکتا ہے، کیونکہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ اپنی جماعت کے اندر سے بھی مختلف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

چاڈ میں کنوئیں کے پانی پر جھگڑا ،42 افراد ہلاک

واشنگٹن میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ آیا امریکا کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے یا سخت پالیسی برقرار رکھنی چاہیے۔ آنے والے تین دن اس بحران کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں