امریکی وفد کی آج اسلام آباد روانگی متوقع، مذاکراتی بریک تھرو ( BreakingNews )کی امید۔ذرائع کے مطابق امریکی وفد کے آج اسلام آباد روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ وفد ممکنہ طور پر امریکا اور ایران ( iran )کے درمیان جاری تناؤ کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے کرے گا۔
امریکہ کا ایران کیخلاف اقدام، بڑا بحری جہاز ’’ٹفنی‘‘ قبضے میں لے لیا،حا لات گھمبیر
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں پس پردہ رابطوں میں تیزی آئی ہے اور چند اہم نکات پر پیش رفت سامنے آئی ہے، جس سے مثبت نتائج کی امید بڑھ گئی ہے۔
اسلام آباد کو ایک بار پھر اہم سفارتی مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں پہلے بھی علاقائی تنازعات اور حساس معاملات پر ثالثی کردار زیر بحث رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔اگر امریکی وفد کی آمد اور ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوئیں تو آنے والے دنوں میں بڑی سفارتی خبر سامنے آ سکتی ہے، جس سے عالمی سطح پر تناؤ میں کمی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
USA, Iran, Islamabad, Diplomacy, PeaceTalks, BreakingNews, MiddleEast, Pakistan, GlobalPolitics, OilMarket















