ایرانی پارلیمنٹ( iran) کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے حالیہ کشیدگی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 40 روزہ جنگ کے دوران دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا گیا اور ایران نے اپنی دفاعی حکمت عملی کو مؤثر انداز میں ثابت کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی حملے یا نقصان کا جواب اسی انداز میں دے گا، اور اگر آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا تو بدلے میں آئل ٹینکر ہی لیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ پالیسی ملک کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے اور اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
ایران نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،صرف 12 دن میں کمال کر دکھایا،جا نئے تفصیل
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ( trump ) پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ناکامی کو کامیابی میں تبدیل نہیں کر سکیں گے، اور خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنے کی کوششیں ناکام رہیں گی۔















