اہم خبریں

مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

جمعیت علماء اسلام (       jui)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن (        molana fazal ur rehman )نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان(     imran khan) کو رہا کر کے انہیں سیاسی عمل میں کردار ادا کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو یکساں مواقع دینا ضروری ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے رابطے کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے، جس کے باعث سیاسی ڈیڈلاک برقرار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں مفاہمت اور سنجیدہ سیاسی مکالمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،جا نئے کس ملک نے یہ اقدام اٹھایا

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خلیجی ممالک کو یہ سمجھنا ہوگا کہ امریکی اڈوں کی موجودگی ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو ممکنہ بڑی جنگ سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے، جو ایک مثبت سفارتی پیش رفت ہے۔

انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات خطے میں استحکام کے لیے اہم ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار عارضی ہوتا ہے اور پالیسیوں میں مستقل بہتری ضروری ہے۔

دینی مدارس کے حوالے سے انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف حکومتوں کے ادوار میں پالیسی تقریباً یکساں رہی ہے، تاہم مدارس کی رجسٹریشن اور مالی معاملات اب بھی مسائل کا شکار ہیں، جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں