اہم خبریں

پاسداران انقلاب کی بڑی کارروائی،تین جہازوں کو نشانہ بنا ڈالا،دو قبضے میں لے لئے

مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال ایک بار پھر سنگین رخ اختیار کر گئی ہے (   iran   )جہاں ایرانی پاسداران انقلاب (      pasdaran inqlab)نے آبنائے ہرمز میں تین کارگو جہازوں(    ship ) کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب مذکورہ جہاز آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور مبینہ طور پر طے شدہ قواعد کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
ایران نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،صرف 12 دن میں کمال کر دکھایا،جا نئے تفصیل
پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق تین میں سے دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور انہیں ایرانی ساحل کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ تیسرے جہاز کو وارننگ کے بعد روکا گیا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

دوسری جانب عالمی برادری کی جانب سے فوری ردعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف ممالک نے اپنے تجارتی اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہنگامی مشاورت شروع کر دی ہے۔ حکام نے مزید کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں قوانین کی پاسداری ہر جہاز پر لازم ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ اس صورتحال نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں