اہم خبریں

ایران،امریکی وفود کی مجوزہ آمد، ہر قسم کی ٹرا نسپورٹ کے اڈوں کیلئے سخت احکامات جاری ،جا نئے کیا

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کی خبروں نے خطے میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا ہے، وہیں راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں آج رات 11 بجے سے ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ رینٹ اے کار سروسز اور ٹورازم ٹرانسپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بریکنگ نیوز آگئی،جا نئے کیا

انتظامیہ کے مطابق ضلعی سطح پر ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری انتظامی اقدامات پر عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے امکانات پر بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ خبریں