اہم خبریں

امریکہ ایران مذاکرات کا دوسرا دور کہاں ہو گا، تیاریاں شروع ،وائٹ ہاؤس نے بتا دیا،جا نئے تفصیل

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور ایران(      iran) کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔ترجمان(     white house) کے مطابق یہ رپورٹس درست نہیں کہ امریکا (      america)نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی ہے، تاہم ایران کے ساتھ مثبت انداز میں بات چیت جاری ہے اور سفارتی رابطے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پاکستان(      pakistan) واحد ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، جسے ماہرین ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ اس پیش رفت نے خطے میں امن کی امیدوں کو مزید تقویت دی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے خوشخبری،جا نئے کیا

ترجمان نے مزید بتایا کہ شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہا، جو کہ کشیدگی کم کرنے میں اہم عنصر سمجھا جا رہا ہے۔دوسری جانب آبنائے ہرمز میں صورتحال اب بھی حساس ہے، جہاں ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے جہازوں کی مکمل نگرانی اور پابندی جاری ہے، تاہم ایسے جہاز جن کا ایرانی معیشت سے براہ راست تعلق نہیں، انہیں محدود حد تک نقل و حرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں‌تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں کیونکہ امریکہ اور ایران دونوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے.

متعلقہ خبریں