فیلڈمارشل سیدعاصم منیر( field marshal asim munir)کی تہران آمد،آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی( iran ) نےفیلڈمارشل کااستقبال کیا۔ وفدمیں فیلڈمارشل سیدعاصم منیر،وزیرداخلہ محسن نقوی شامل۔فیلڈمارشل کادورہ مصالحتی کوششوں کاحصہ ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران کے دارالحکومت تہران( tehran ) پہنچ گیا ہے، جسے خطے میں جاری سفارتی کوششوں میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ مذاکرات کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے خوشخبری،جا نئے کیا
رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد ایران کو امریکا کا پیغام پہنچائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان جاری بالواسطہ رابطوں کے دوسرے دور پر بات چیت بھی کی جائے گی۔ اس عمل کو خطے میں تناؤ کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
تہران پہنچنے پر ایرانی اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایران کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے وفد سے ملاقات کی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات کو اہم قرار دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کے تبادلے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس میں ممکنہ جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کردار اس پورے عمل میں ایک پل کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔















