مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان ایران ( iran )کی جانب سے ایک اہم سفارتی اشارہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق آئندہ مذاکرات کیلئے پاکستان( pakistan) کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر ابھرا ہے بلکہ اس نے پہلے مرحلے میں بھی مثبت اور متوازن کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی قیادت کو پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد ہے، جس کے باعث مستقبل کے مذاکرات کیلئے بھی اسلام آباد کو موزوں مقام سمجھا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حساس صورتحال میں ایک محفوظ اور غیر جانبدار ماحول انتہائی ضروری ہے، جو پاکستان فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان جانے کیلئے زیادہ ’’مائل ‘‘ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کررہے ہیں،ٹرمپ
ایرانی حکام نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ پہلے دور کے مذاکرات میں کیے گئے انتظامات اور سہولت کاری مؤثر رہی۔ ان کے مطابق ابتدائی بات چیت کے دوران جو پیش رفت ہوئی، اس نے اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کیا اور اسی بنیاد پر آئندہ مراحل کیلئے پاکستان کو ترجیح دی جا رہی ہے۔















